اتوار, فروری 1, 2026
تازہ ترینجہاز سازی کے شعبے میں چین کی عالمی برتری 2025 کے دوران...

جہاز سازی کے شعبے میں چین کی عالمی برتری 2025 کے دوران برقرار

بیجنگ (شِنہوا) چین کی جہاز سازی کی صنعت نے 2025 میں مسلسل 16 ویں سال تین بڑے اشاریوں کے لحاظ سے عالمی سطح پر سب سے بڑا مارکیٹ شیئر برقرار رکھا۔

چین کی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں ملک کی جہاز سازی کی پیداوار 5 کروڑ 36 لاکھ 90 ہزار ڈیڈ ویٹ ٹن (ڈی ڈبلیو ٹی) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.4 فیصد اضافہ اور مجموعی عالمی پیداوار کا 56.1 فیصد بنتی ہے۔

نئے آرڈرز پچھلے سال 10 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تک پہنچ گئے جو عالمی منڈی کا 69 فیصد ہے۔

دسمبر 2025 کے آخر تک اس شعبے کے حاصل شدہ آرڈرز کی تعداد 27 کروڑ 44 لاکھ 20 ہزار ڈی ڈبلیو ٹی تھی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 31.5 فیصد زیادہ ہے۔ یہ حجم عالمی منڈی کے 66.8 فیصد کے برابر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!