بیجنگ (شِنہوا) فن لینڈ کے وزیراعظم پیٹری اورپو نے کہا ہے کہ صاف توانائی اور ماحول دوست تبدیلی جیسے شعبوں میں فن لینڈ اور چین کے درمیان تعاون کی صلاحیت مستحکم طور پر پروان چڑھ رہی ہے۔
شِنہوا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے ایک رکن کے طور پر فن لینڈ چین کے ساتھ مسلسل مکالمے کو برقرار رکھنے کا پابند ہے۔
اورپو نے 25 سے 28 جنوری تک چین کا دورہ کیا۔ یہ 17 سال میں فن لینڈ کے کسی وزیراعظم کا چین کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔
اپنے قیام کے دوران انہوں نے چینی رہنماؤں کے ساتھ متعدد اجلاسوں میں شرکت کی۔ اورپو نے کہا کہ یہ ملاقاتیں "ثمر آور” رہیں اور تفصیلی بات چیت نے باہمی تفہیم کو فروغ دیا ہے۔
فن لینڈ ان اولین ممالک میں سے تھا جنہوں نے 1950 میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے۔
حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان مستقبل پر مبنی نئے طرز کے تعاون کا شراکت دارانہ تعلق مسلسل مضبوط ہوتا رہا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون میں بھی مسلسل پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔
اورپو نے کہا کہ مستقبل پر مبنی نقطہ نظر بہت اہمیت رکھتا ہے۔




