اتوار, فروری 1, 2026
انٹرٹینمنٹپاکستان میں فنکاروں کیلئے گزر بسر مشکل ہوتا جا رہا ہے، اداکار...

پاکستان میں فنکاروں کیلئے گزر بسر مشکل ہوتا جا رہا ہے، اداکار شان

پاکستان کے سینئر اداکار شان شاہد ایک بار پھر بھارتی فلموں میں کام نہ کرنے کے اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بھارت میں اسلئے کام نہیں کرتا کیونکہ میرے والد کا نام ریاض شاہد ہے۔

حال ہی میں اداکار نے اپنی آنیوالی فلم بلھا کی تشہیر کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران بھارت میں کام کرنے سے متعلق ایک بار پھر کھل کر اظہار خیال کیا، پریس کانفرس میں اداکارہ مونا لیزا بھی موجود تھیں۔

مونا لیزا کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ اگر انکے والد کا نام بھی ریاض شاہد ہوتا تو وہ بھی بھارت میں کام کرنے سے انکار کر دیتیں، یہ میرا ذاتی موقف ہے اور میں اسے کسی پر مسلط نہیں کر رہا، میں نے خود وہاں کام کرنے سے انکار کیا ہے تاہم میں دوسروں کیخلاف نہیں ہوں۔

میرا ماننا ہے کہ فنکاروں کو جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہئے خصوصاً اسلئے کہ پاکستان میں فنکاروں کیلئے گزر بسر دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

سینئر اداکار نے کہا کہ کچھ ذاتی وجوہات، بالخصوص مسئلہ کشمیر کی بنا پر، میں بھارت میں کام نہیں کرنا چاہتا۔

میں علی ظفر یا مونا لیزا کے بھارت میں کام کرنے کے خلاف نہیں ہوں، مگر براہِ کرم مجھ سے ایسا کرنے کا مطالبہ نہ کیا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!