سعودی عرب اور قطر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی پر تشدد کارروائیوں پر تشویش ہے، پاکستانی فورسز دہشتگردی کیخلاف بہترین حکمت عملی کیساتھ مقابلہ کر رہی ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور عوام کیساتھ ہیں۔
قطر نے بھی بلوچستان میں دہشتگردانہ واقعات کی مذمت کی۔
قطر کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر ہر قسم کے تشدد، دہشتگردی اور مجرمانہ کارروائیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، وزارت خارجہ نے شہدا کے لواحقین، پاکستانی عوام اور حکومت کیساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔




