اتوار, فروری 1, 2026
انٹرنیشنلایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتے بعد اچانک منظر عام پر آگئے

ایرانی سپریم لیڈر کئی ہفتے بعد اچانک منظر عام پر آگئے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کئی ہفتے غائب رہنے کے بعد اچانک منظر عام پر آگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقلاب ایران کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے بانی انقلاب آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دی اور دعا بھی کی، اس دوران سپریم لیڈر نے آیت اللہ خمینی کے مزار کے احاطے میں نماز بھی ادا کی۔

سپریم لیڈر نے مزار میں آیت اللہ خمینی کے پوتے حسن خمینی سے ملاقات کی۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھی اپنی کابینہ کیساتھ آیت اللہ خمینی کے مزار پر حاضری دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!