اتوار, فروری 1, 2026
پاکستانپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں اضافہ کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں اضافہ کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے، قیمتیں بڑھنے پر کرایہ 4فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر پاکستانی متاثر ہوتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت نے ہماری حالیہ ہڑتال میں ہم سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ حالیہ ہڑتال میں بہت سے مسائل پر جو وفاقی اور حکومت پنجاب کی جانب سے ہم سے معاہدہ کیا گیا تھا اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے، وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جو وعدہ کیا تھا موٹروے پولیس اسکو تسلیم کرنے کو تیار نہیں، وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ ہم پھر سے ملک گیر ہڑتال کر لیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سے کئے گئے معاہدہ پر عملدرآمد نہیں کیا گیا توملک گیر ہڑتال کریں گے اور تمام نقصان کی ذمہ دار وفاقی و پنجاب حکومت ہوگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!