اتوار, فروری 1, 2026
پاکستانپنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم

پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم

صوبہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی قائم کردی گئی ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں اتھارٹی کی افتتاحی سے خطاب کرتے ہوئے حفظان صحت کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے اتھارٹی کے قیام کو اہم قرار دیدیا۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی ہے، اتھارٹی فوڈ سکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریگی۔

انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی مصنوعات اور ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحہ فکریہ تھا، جدید لیب نہ ہونے سے برآمد کنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں۔

تقریب میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے ہمراہ خواتین سائنسدانوں کیلئے تعمیر ہاسٹل کا افتتاح بھی کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!