ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چائنا ریلوے نان ننگ گروپ کی ریلوے معائنہ ٹیم کے رکن
"اترائی پر جاتے ہوئے آہستہ آہستہ آگے بڑھتے رہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چائنا ریلوے نان ننگ گروپ کی ریلوے معائنہ ٹیم کے رکن
"چلیں، سب سے پہلے ڈرون کے لیے پرواز کا راستہ تیار کرتے ہیں۔”
نان ننگ۔پنگ شیانگ تیز رفتار ریلوے لائن کی حفاظتی جانچ کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔
پہاڑی علاقوں میں وہ معائنہ جو پہلے دستی طور پر ایک ہفتے میں مکمل ہوتا تھا، اب ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف تین گھنٹوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔
اس دوران لائیڈار سینسرز سے لیس ڈرونز تھری ڈی ماڈلز تیار کر رہے ہیں، جن کے ذریعے ڈھیلے پتھروں اور پانی سے متعلق خطرات کی نشاندہی کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ ارضیاتی خطرات سے بروقت بچاؤ ممکن ہو سکے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): مو لِین لی، چائنا ریلوے نان ننگ گروپ کی ریلوے معائنہ ٹیم کے رکن
"آج ہم ہواشان ٹنل کی تھری ڈی ماڈلنگ کے لیے فلم بندی کر رہے ہیں۔ اس ماڈلنگ کے ذریعے پورے پہاڑ کی زمینی ساخت واضح ہو جاتی ہے جس سے ہمیں ٹنل کی ممکنہ خرابیوں اور اردگرد کے ماحولیاتی مسائل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے اور درست حل تلاش کرنا آسان ہو جاتا ہے۔”
نان ننگ۔پنگ شیانگ تیز رفتار ریلوے لائن کے ساتھ ڈرون معائنوں کے لیے دو نئے بیس اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں۔
ڈرونز پندرہ کلو میٹر کے دائرے میں طے شدہ راستوں پر خودکار گشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ڈرونز کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد تیز رفتار ٹرینوں کی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی اور ان کا تدارک ممکن ہو رہا ہے۔
نان ننگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندے کی رپورٹ
——————————————-
آن سکرین ٹیکسٹ:
ڈرون ٹیکنالوجی سے چین میں ریلوے معائنہ مزید تیز اور محفوظ
ناننگ-پِنگ شیانگ ہائی اسپیڈ ریلوے پر ڈرونز کے ذریعے حفاظتی نگرانی
ریلوے معائنے کے باعث ایک ہفتے کا کام اب صرف تین گھنٹوں میں مکمل
لیڈار سینسرز سے لیس ڈرونز تھری ڈی ماڈلز کے ذریعے خطرات کی نشاندہی
ڈھیلے پتھروں اور پانی سے جڑے جغرافیائی خطرات کی بروقت شناخت ممکن
ہائی اسپیڈ ریلوے کے لیے ڈرون معائنے کے دو نئے بیس اسٹیشن کا قیام
ڈرونز 15 کلومیٹر دائرے میں خودکار نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں
ڈیٹا تجزیے سے ٹرینوں کی حفاظت کو لاحق خطرات کا بروقت تدارک




