ہفتہ, جنوری 31, 2026
انٹرنیشنلامریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر نئے...

امریکہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر نئے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس نے اسرائیل اور سعودی عرب کو بڑے پیمانے پر 15.67 ارب امریکی ڈالر مالیت کے نئے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ دونوں ممالک مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے بڑے اتحادی ہیں۔ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق اسرائیل کو نئے ہتھیاروں کی فروخت کی  مجموعی مالیت 6.67 ارب ڈالر ہے، جو چار مختلف پیکجز پر مشتمل ہے، جن میں 30 اپاچی حملہ آور ہیلی کاپٹرز  کی فراہمی بھی شامل ہے، جو راکٹ لانچرز اور جدید ٹارگٹنگ گیئر سے لیس ہیں۔ 3250 ہلکی جنگی گاڑیاں بھی دی جائیں گی جن کا مقصد اسرائیلی افواج کی مواصلاتی لائنز کو وسعت دینا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی مجموعی مالیت 9 ارب ڈالر ہے، جن میں 730 پیٹریاٹ میزائلز اور متعلقہ سامان شامل ہے جس کا مقصد بڑے علاقائی غیر نیٹو اتحادی ملک  کو مدد فراہم کرنا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس نے جمعہ کے روز اسلحے کی فروخت کی منظوری سے متعلق کانگریس کو پہلے ہی مطلع کر دیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!