امریکہ نے ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے اپنے سکواڈ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سکواڈ میں گزشتہ ایڈیشن کے 10کھلاڑیوں سمیت 15کھلاڑی شامل ہیں۔
امریکی ٹیم کے سکواڈ کی کپتانی مونانک پٹیل کررہے ہیں جبکہ سکواڈ میں جیسی سنگھ، اینڈریز غوث، ملند کمار، شایان جہانگیر، ہرمیت سنگھ، نوستھش کینجیگے، شیڈلی وان شالکوئک، سوربھ نیتھراوالکر، علی خان سمیت دیگر شامل ہیں، پاکستانی نژاد محمد محسن، سابق سری لنکن آل رائونڈر شیہان جے سوریا بھی امریکہ کیلئے پہلی بار کرکٹ کھیل سکتے ہیں جبکہ شبھم رنجانے کو بھی ٹی 20انٹرنیشنل ڈیبیو کا موقع ملنے کا امکان ہے۔
گروپ اے میں شامل امریکہ کا مقابلہ گروپ میں شامل بھارت، پاکستان، نیدر لینڈز اور نمیبیا کی ٹیموں کیساتھ ہوگا۔




