ہفتہ, جنوری 31, 2026
پاکستانوزیراعظم نے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شفافیت کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی فوڈ سیکیورٹی، غذائیت فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

ہفتے کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگری کلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کردیا جس کے بعد وزیراعظم و وزیراعلی مریم نواز کو لیبارٹری کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ دستاویزی فلم میں وزیراعلی کے اقدامات کا تفصیلی احاطہ بھی کیا گیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں اہم اقدامات پر وزیراعلی مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہمارا عزم ہے، سائنسدانوں اورماہرین کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرعی مصنوعات، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئے اتھارٹی کا قیام وقت کی ضرورت ہے، امید ہے اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلنس بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کو ان اقدامات پر سلام پیش کرتا ہوں، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ہی نہیں پورے ملک کی خدمت کیلئے بنائی گئی جبکہ جرائم کیخلاف ناقابل تردید ثبوت فراہمی کیلئے فارنزک لیب کا جال بھی بچھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی، غذائیت کی فراہمی اور ملاوٹ کے خاتمے میں اتھارٹی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!