اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ کی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے جوڑے نے اپنے نکاح کی تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔
نکاح پر شاہنواز نے آف وائٹ روایتی لباس زیب تن کیا جس کے اتھ نفیس کڑھائی دار کوٹ شامل تھا جبکہ دلہن سبینہ نے بھی دولہا کی میچنگ کرتے ہوئے آف وائٹ روایتی رفلڈ غرارے کا انتخاب کیا، جس پر سنہری کندن ورک کیا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر صارفین دونوں کے لباس پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔




