ہفتہ, جنوری 31, 2026
پاکستانگوادر یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ ترجمان پاک فوج کی خصوصی نشست، سوشل...

گوادر یونیورسٹی کے طلباء کیساتھ ترجمان پاک فوج کی خصوصی نشست، سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا بارے آگاہ کیا

گوادر یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کیساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کردیا۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف گوادر میں اساتذہ اور طلبا کیساتھ خصوصی نشست کی، یونیورسٹی آف گوادر آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا شاندار استقبال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے قومی اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ مفصل گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا کے حوالے سے طلبا کو مکمل آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف گوادر کے طلبا نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ریاست، آئین اور قومی وقار کا دفاع کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے ذہنوں میں موجود ابہام کو دور کردیا۔

طلباء نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کیساتھ کھڑے رہنے پر پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترجمان پاک فوج نے شواہد کیساتھ مس انفارمیشن کا تدارک کیا، ملاقات کافی معلوماتی رہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!