ہفتہ, جنوری 31, 2026
انٹرنیشنلامریکہ نے اسرائیل کیلئے 6.5 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی پیکیج کی...

امریکہ نے اسرائیل کیلئے 6.5 ارب ڈالر مالیت کے دفاعی پیکیج کی منظوری دیدی

امریکہ نے اسرائیل کو 6.5ارب ڈالر مالیت کے جدید فوجی ساز و سامان کی فروخت کی منظوری دیدی۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو مختلف نوعیت کے عسکری ساز و سامان فراہمی کا مقصد دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

محکمہ دفاع کے مطابق فروخت کئے جانے والے ساز و سامان میں 3.8ارب ڈالر مالیت کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98ارب ڈالر کے جدید لائٹ وہیکلز شامل ہیں، اس کے علاوہ اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر عسکری آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی سازوسامان سے اسرائیل کو موجودہ و مستقبل کے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا، جبکہ زمینی افواج کی نقل و حرکت، آپریشنل استعداد اور لاجسٹک نظام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!