ہفتہ, جنوری 31, 2026
تازہ ترینصدر شی کی زیر صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے...

صدر شی کی زیر صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس، قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے جمعہ کے روز سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے پیش کردہ ایک رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ یہ رپورٹ اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے، مرکزی حکومت، اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے، سپریم کورٹ اور اعلیٰ استغاثہ کے ساتھ ساتھ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے اہم پارٹی ممبر گروپس کی کارکردگی کی رپورٹس کی سماعت اور ان پر ہونے والی بحث پر مبنی تھی۔

اجلاس میں ان اداروں کی 2025 کی کارکردگی کو مکمل طور پر سراہا گیا اور ان کے 2026 کے ورک پلانز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے مطابق 2025 میں ان پانچوں اہم پارٹی ممبر گروپس نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اختیار اور مرکزی و متحد قیادت کو مضبوطی سے برقرار رکھا، اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کیا اور سال کے اہم اہداف کی تکمیل اور 14ویں 5سالہ منصوبے کے کامیاب اختتام میں اہم کردار ادا کیا۔

اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ سیکرٹریٹ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کیا اور دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ مرکزی کمیٹی کی جانب سے سونپے گئے کاموں کو پورا کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کام کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ سال سی پی سی کے قیام کی 105 ویں سالگرہ اور 15 ویں 5سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے، اجلاس میں پانچوں اہم پارٹی گروپس کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کارکردگی کو 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے تحت اقتصادی اور سماجی ترقی کے بڑے تزویراتی اہداف کے مطابق رکھیں اور اس 5 سالہ منصوبے کا ایک بہتر آغاز یقینی بنانے کے لئے جدوجہد کریں۔ اجلاس میں سیکرٹریٹ پر بھی زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تفویض کردہ کاموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ پورا کرے۔

اجلاس میں دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!