جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینانہوئی میں بہار کے تہوار کی رنگا رنگ تقریب، 59 ممالک سےمہمان...

انہوئی میں بہار کے تہوار کی رنگا رنگ تقریب، 59 ممالک سےمہمان شریک ہوئے

بہار کے تہوار کی آمد کے موقع پر چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے شہر ٹونگ لِنگ کے لیکیاو واٹر ٹاؤن میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں 59 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زائد بین الاقوامی مہمان جمع ہوئے۔

انہوئی میں کام یا تعلیم کے سلسلے میں مقیم ان غیر ملکی شرکاء نے روایتی غیر مادی ثقافتی ورثے کی پرفارمنسز کے ذریعے تہوار کی فضا کو قریب سے محسوس کیا اور بہار کے تہوار کی خوشیوں، گرمجوشی اور ثقافتی روایات سے آگاہی حاصل کی۔

کچھ مہمانوں نے کہا کہ اس تقریب نے چینی روایات کو قریب سے جاننے اور عوامی سطح پر ثقافتی تبادلوں کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): یونیل برنارڈ، بروئر، گوجِنگ گروپ

"آج کا دن ناقابلِ یقین تھا۔ مناظر، ماحول اور یقیناً شاندار مصنوعات سب بہت خوبصورت تھے۔ لیکن مجھے سب سے زیادہ چین کی روایات اور یہاں کا پُرامن ماحول متاثر کر گیا۔ یہ واقعی ایک بہت اچھا اور یادگار تجربہ ہے کہ اس طرح خوشیاں ایک دوسرے کے ساتھ بانٹی جائیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): پال مارٹن سینڈر، پروفیسر، ہیفے یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی

"چین کے نئے سال کی تمام سرگرمیاں بہت دلچسپ ہیں اور یہ جگہ بے حد خوبصورت ہے۔ لیکن ایک بات جو میں نے پہلے کبھی نہیں کی تھی، وہ اپنے ہاتھ سے نئے سال کی دعاؤں کے لئے خطاطی کرنا تھا۔ یہ واقعی بہت خاص تجربہ تھا۔

"نئے چینی سال کی تمام سرگرمیاں بہت دلچسپ ہیں اور یہ جگہ بے حد خوبصورت ہے۔ لیکن ایک چیز جو میں نے پہلے کبھی نہیں کی تھی وہ نئے سال کی دعاؤں کے لئے اپنے ہاتھ سے خطاطی کرنا تھا۔ یہ واقعی بہت خاص تجربہ تھا۔یہاں موجود ہو کر مجھے احساس ہوا کہ یہ تقریب چینی معاشرے کے کام کرنے کے انداز کو بہت خوبصورتی سے ظاہر کرتی ہے۔ یہ ساتھ ہی بین الاقوامی تعاون کے تصور کو بھی اجاگر کرتی ہے جو میرے خیال میں بہت اہم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بھی یہاں موجود ہوں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): شاریپووا علینا،ماہر تحقیق وترقی،انہوئی گورن ٹی انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

"میں یہاں دیکھ رہی ہوں کہ بہت سے لوگ اکٹھے ہوئے ہیں اور مل کر مختلف سرگرمیاں کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ میرے ملک کے تہواروں سے کچھ مختلف ہے۔ وہاں ہم زیادہ تر گھر پر رہتے ہیں جبکہ یہاں سب مل کر زیادہ سے زیادہ خوشیاں منانے کے لئے بہت سی سرگرمیاں کرتے ہیں۔”

ٹونگ لِنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کےنمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!