جمعہ, جنوری 30, 2026
پاکستانبانی کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن جھوٹ بولتے رہے،...

بانی کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5 دن جھوٹ بولتے رہے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے، انکو ہفتے کی شام اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال لانے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کی صحت سے متعلق حکومتی حلقے 5دن تک جھوٹ بولتے رہے، کل حکومت نے تسلیم کیا تو ہم اڈیالہ جیل گئے، کل بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خرم اڈیالہ جیل آئے، بانی کے خاندان کو نہیں بتایا گیا کہ انکو کس وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا۔

انکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے باہر 200 پارلیمنٹرینز موجود ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں بیٹھیں گے، بانی پی ٹی آئی کو بنیادی انسانی حقوق نہیں دئیے جا رہے، اگر انکو بنیادی حقوق نہیں مل رہے تو کسی کو میسر نہیں آئینگے۔

انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ اور میں کچھ دیر پہلے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملنے گئے، چیف جسٹس اپنے چیمبر میں موجود نہیں تھے، ملاقات نہیں ہو سکی، انکی ہدایت پر رجسٹرار سے ملاقات کی اور تمام صورتحال رجسٹرار جو خود سیشن جج ہیں، کے گوش گزار کی، اٹارنی جنرل کو بھی تمام صورتحال بتائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو 16درخواستیں دے چکے ہیں مگر کوئی ایکشن نہیں ہوا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!