کچے کے علاقے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے جاری آپریشن کے نتیجے میں ڈکیت گروہوں کے سرینڈر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔
ایس ایس پی کشمور محمد مراد کھانگھرو نے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز کچے میں مشترکہ طور پر آپریشن کررہے ہیں، آپریشن کے دوران کشمور کے ایک گینگ کے 4 کارندوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں اورخود کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے حوالے کردیا ہے۔
محمد مراد کھانگھرو کے مطابق ملزمان اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں اور اقدامِ قتل میں مطلوب تھے۔




