راولپنڈی پولیس نے تھانہ ایئر پورٹ کے قریب کارروائی کے دوران ٹرک سے 20ہزار پتنگیں اور ڈور برآمد کر کے سپلائیر گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق پتنگ بازی کا سامان شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔




