نیب نے ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفیشنل اکائونٹس سیکیورٹی ڈیپازٹ اکائونٹ میں 2ارب سے زائد روپے کی منتقلی سکینڈل میں نیشنل اکاوئنٹیبیلٹی آرڈینس 1999ء کی سب سیکشن 19کے تحت چیئرمین سی ڈی اے سمیت 48 افراد کی پراپرٹیز تفصیلات طلب کرلیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے موجودہ ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی، سابق ڈی جی آر ڈی اے عامرہ خان، چوہدری مقبول دھاولہ، مرحوم عبد الستار عیسانی، سابق ڈی جی آر ڈی اے ندیم احمد ابڑو، گلزار حسین شاہ، کیپٹن طاہر ظفر عباسی، سیف انور جپہ، سابق ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس آصف جنجوعہ، شاھد مارتھ، سہیل کیفی، خالد جاوید گورایا، ملک غضنفر علی اور صبا گل، مرحوم ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس جنید تاج، ان کے والد محمد تاج بھائیوں افضال، جمال، مبین، احتشام کی پراپرٹیز سمیت لاہور، کراچی، کوئٹہ، ملیر، پشاور، گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈی جیز سے پراپرٹیز کی طلب کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جن دیگر افراد کے اکائونٹس میں رقوم منتقل کی گئیں ان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔




