جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینملتان سلطانز کی فروخت، پی سی بی کو 2 ارب سے زائد...

ملتان سلطانز کی فروخت، پی سی بی کو 2 ارب سے زائد ملنے کا امکان

ملتان سلطانز کی فروخت سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے خزانے میں 2ارب روپے سے زائد آنے کا امکان ہے، اس حوالے سے بعض غیر ملکی پارٹیز کی جانب سے نیلامی سے قبل ہی خاصی دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جبکہ سابقہ اونر بھی ٹیم کو واپس لینا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اونر اور پی سی بی میں اختلافات کی وجہ سے ملتان سلطانز کے معاہدہ میں توسیع نہیں کی گئی تھی اور ابتدا میں بورڈ نے رواں برس 11ویں ایڈیشن میں فرنچائز کے معاملات خود سنبھالنے کا اعلان کیا تھا البتہ 2نئی ٹیموں کی بھاری قیمت پر فروخت کے بعد بورڈ نے ارادہ بدل دیا، حیدرآباد کو ایک ارب 75 کروڑ اور سیالکوٹ کو ایک ارب 85 کروڑ سالانہ فیس کے عوض بیچا گیا جس کے بعد گزشتہ دنوں ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے بھی اشتہار جاری کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فرنچائز حاصل کرنے میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، 2 کمپنیز تو دو ارب روپے تک دینے کو تیار ہیں، البتہ فیصلہ نیلامی کے ذریعے ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ مالکان بھی ٹیم واپس حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ 2نئی ٹیموں کی بڈنگ میں بھی شامل ہوئے تھے، بورڈ نے ان سے کہا تھا کہ واجبات جمع کروا دیں ورنہ ڈس کوالیفائی کر دیا جائیگا اس پر فوری طور پر رقم دیدی گئی تھی، اسوقت انکا کہنا تھا کہ کیا وہ دئیے گئے ناموں سے ہٹ کر ٹیم کا نام منتخب کر سکتے ہیں جس پر انہیں بتایا گیا کہ ایک ملین ڈالر فیس جمع کرانے کے بعد اگر پی سی بی نے منظوری دی تو ایسا ممکن ہو سکتا ہے، البتہ پھر چند منٹ قبل انھوں نے نیلامی سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ سابقہ اونر نے پی سی بی کی ایک اعلیٰ شخصیت سے ملاقات کر کے کہا ہے کہ ویلیوایشن کے بعد سامنے آنیوالی فیس ایک ارب 35کروڑ میں ٹیم واپس کر دی جائے، یہ ٹیم میری ہے اور میرا حق بنتا ہے، البتہ انکو بتایا گیا کہ اب ایسا ممکن نہیں ہے، ملکیت ختم ہو چکی اسلئے جب بھی نیلامی ہوئی تو اس میں حصہ لینا ہوگا، تب زیادہ بڑی بولی دیکر ایسا کر لیں اس پر وہ ناراض ہوگئے اور پھر ایک طنزیہ ٹویٹ کر دی، بعد میں جب پی سی بی نے نیلامی کا اعلان کیا تو مخصوص حلقوں کی جانب سے رابطے کئے گئے کہ اس سال کیوں ایسا کیا جا رہا ہے پہلے تو رواں برس خود ٹیم چلانے کا کہا تھا البتہ حکام اپنے فیصلے پر قائم رہے، اب آئندہ چند روز میں فرنچائز کے مالک کا نام سامنے آ جائیگا، فرنچائز کی سابقہ سالانہ فیس تقریبا ًایک ارب 8کروڑ روپے تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!