امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ملک کی ترقی کیلئے بڑا خطرہ قرار دیدیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا معاشی ترقی میں نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے اور حکومت کو بغیر کسی تاخیر کے فنڈز دینے کیلئے کانگریس سے مذاکرات جاری ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کا ستمبر تک فنڈنگ پر اتفاق ہو جائیگا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کوسٹ گارڈ کے بجٹ میں توسیع بھی شامل ہے، امید ہے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس بجٹ کے حق میں ووٹ دینگے۔




