جمعہ, جنوری 30, 2026
انٹرنیشنلامریکہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گا، کینیڈین وزیراعظم پر امید

امریکہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گا، کینیڈین وزیراعظم پر امید

اوٹاوا (شِنہوا) کینیڈین  وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ امریکہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گا۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایک میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکام نے اس گروپ کے ساتھ ملاقات کی ہے جو صوبے البرٹا کی کینیڈا سے علیحدگی کا خواہاں ہے۔

ملک کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس  کے دوران  جب ان سے امریکی حکام اور البرٹا پراسپیرٹی پروجیکٹ (اے پی  پی) کی ملاقاتوں کے حوالے سےسوال پوچھا گیا تو انہوں نے اس معاملے پر اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔ یہ گروپ صوبے کی آزادی کے لئے ریفرنڈم کی کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتا ہوں کہ امریکی انتظامیہ کینیڈا کی خودمختاری کا احترام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت میں علیحدگی پسندی کا موضوع زیر بحث نہیں آیا ہے۔

وزیراعظم کے بیان کی البرٹا کی وزیراعلیٰ ڈینیئلی سمتھ نے بھی حمایت کی۔ انہوں نے بھی اس پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں توقع کرتی ہوں کہ امریکی انتظامیہ  کینیڈا کی خودمختاری کااحترام کرے گی اور وہ البرٹا کے جمہوری عمل کے متعلق بات چیت کو البرٹا کے رہائشیوں اور کینیڈین شہریوں تک ہی  محدود رکھے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!