وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں فتح پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے شائقین کو مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شاہینوں بالخصوص بائولرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، ٹیم اگر ایسے ہی لگن سے محنت کرتی رہی تو پوری سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک عرصے بعد آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف میچ میں فتح بلاشبہ کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی سی بی محسن رضا نقوی، ان کی ٹیم اور کوچز بھی اس فتح پر لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ سیریز کے آئندہ میچز کیلئے مجھ سمیت قوم کی نیک تمنائیں کرکٹ ٹیم کے شاہینوں کے ساتھ ہیں۔




