جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینچین کے ثقافتی شعبے کا مضبوط لچک کا مظاہرہ، 2025 کے دوران...

چین کے ثقافتی شعبے کا مضبوط لچک کا مظاہرہ، 2025 کے دوران آمدنی میں 7.4 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ثقافتی صنعت نے 2025 میں مستحکم ترقی برقرار رکھی جس سے اس شعبے کی مضبوط لچک اور توانائی ظاہر ہوتی ہے۔

چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق 2025 میں بڑی ثقافتی کمپنیوں کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی تقریباً 152.1 کھرب یوآن (تقریباً 21.8 کھرب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.4 فیصد اضافہ ہے۔

شعبہ جاتی جائزے کے مطابق ثقافتی مینوفیکچرنگ کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافے سے تقریباً 41.1 کھرب یوآن ہو گئی۔ تھوک اور پرچون تجارت میں 4 فیصد اضافہ ہوا جو 25.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ خدمات کے شعبے میں 12 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اور اس کی آمدنی 85.8 کھرب یوآن ہو گئی۔

این بی ایس کے ماہر شماریات پان شوہوا نے کہا کہ ثقافتی خدمات نے مضبوط معاون کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ثقافتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بڑی ثقافتی صنعتوں کی مجموعی آمدنی کے اضافے میں 88.3 فیصد حصہ ڈالا۔

ڈیجیٹل پبلشنگ اور آن لائن اشتہارات جیسےنئے کاروباری ماڈلز پر مشتمل شعبوں کی آمدنی 14.3 فیصد بڑھ کر تقریباً 68.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو مجموعی رفتار سے 6.9 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ثقافتی صنعت کی منافع بخش صورتحال میں بھی بہتری آئی جہاں بڑی ثقافتی کمپنیوں کا منافع گزشتہ سال 6.5 فیصد بڑھ کر 13.8 کھرب یوآن ہو گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!