جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینچین کا جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے کے خلاف انتباہ

چین کا جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے کے خلاف انتباہ

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے جاپانی عسکریت پسندی کے دوبارہ ابھرنے کے خلاف انتباہ جاری کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چین تمام امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر اس کی روک تھام کے لئے کام کرے گا۔

چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے جاپان کی نئی انتظامیہ کی حالیہ فوجی سرگرمیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جاپان نے اپنی فوجی طاقت میں توسیع کے لئے بھرپور اقدامات کئے ہیں اور اپنی فوجی ترقی پر عائد پابندیوں میں نرمی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

جیانگ نے کہا کہ جاپان نے جوابی کارروائی کی صلاحیت مضبوط کرنے کے بہانے جارحانہ ہتھیار حاصل کئے ہیں اور کھلے عام جوہری ہتھیاروں کی حمایت کی ہے۔ ان کے بقول یہ اقدامات جاپان کی ایک شکست خوردہ ملک کی حیثیت سے ان ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہیں جو قاہرہ اعلامیہ اور  پوٹسڈیم اعلامیہ جیسی بین الاقوامی دستاویزات میں درج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات ایشیا اور دنیا کے امن و استحکام کے لئے شدید خطرہ ہیں اور ان سے علاقائی ممالک اور عالمی برادری میں سخت تشویش پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ چین تمام امن پسند قوموں کے ساتھ مل کر عسکریت پسندی کے بھوت کو دوبارہ ابھرنے سے روکنے کے لئے پرعزم طریقے سے کام کرے گا اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کے ساتھ ساتھ عالمی انصاف اور شفافیت کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!