جمعہ, جنوری 30, 2026
تازہ ترینچین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث گروہوں کے...

چین نے شمالی میانمار کے ٹیلی کام فراڈ میں ملوث گروہوں کے 11 ارکان کو پھانسی دے دی

ہانگ ژو (شِنہوا) چین نے شمالی میانمار میں کام کرنے والے جرائم پیشہ گروہوں کے 11 ارکان کو پھانسی دے دی۔ ان افراد میں ٹیلی کام فراڈ میں ملوث گروہوں کے اہم کردار بھی شامل ہیں۔

ان 11 افراد کو چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر وین ژو کی ایک عدالت نے ستمبر 2025 میں قتل، دانستہ  جسمانی نقصان پہنچانے، غیر قانونی قید، دھوکہ دہی اور جوئے خانے قائم کرنے کے الزامات میں موت کی سزا سنائی تھی۔

انہوں نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی لیکن نومبر 2025 میں صوبے ژے جیانگ کی اعلیٰ عوامی عدالت نے ان کی اپیل مسترد کر دی تھی اور ابتدائی فیصلہ برقرار رکھا تھا جبکہ قانون کے مطابق مقدمے کو  نظر ثانی کے لئے اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) کو بھیجا گیا تھا۔

بعد ازاں ایس پی سی نے موت کی سزا کی منظوری دی۔ نظر ثانی کے دوران اعلیٰ عدالت نے اس بات کی تصدیق کی کہ 2015 سے ان جرائم پیشہ افراد نے میانمار میں ٹیلی کام فراڈ کے متعدد فعال مراکز قائم کئے، غیر قانونی جوئے خانے چلائے اور دیگر جرائم کئے۔

ایس پی سی کے مطابق دھوکہ دہی اور جوئے میں شامل رقوم 10 ارب یوآن (تقریباً 1.4 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئیں۔ ان  جرائم پیشہ گروہوں نے جان بوجھ کر فراڈ میں شامل افراد کو قتل کیا، حملے کئے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، جس کے نتیجے میں 14 چینی شہری ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔

وین ژو کی عدالت نے ایس پی سی کی منظوری حاصل کرنے کے بعد سزاؤں پر عملدر آمد کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!