"میں اس پہلی ہائی اسپیڈ ٹرین میں سوار ہوں جو چین کے دو اہم انقلابی مقامات جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے شہر ’زون یی‘ اور شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر ’یان آن‘ کو براہِ راست آپس میں جوڑ رہی ہے۔
اس نئی براہِ راست سروس سے دونوں شہروں کے درمیان سفر کا وقت کم ہو کر صرف آٹھ گھنٹے اور انچاس منٹ رہ گیا ہے جو پہلے سولہ گھنٹے سے زیادہ سفر کا تقریباً آدھا ہے۔
توقع ہے کہ اس بہتر ریلوے رابطے سے دونوں خطّوں کے درمیان افراد اور سامان کی آمد و رفت بڑھے گی اور صنعتی ترقی اور دیہی بحالی جیسے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔”
ان دونوں اہم انقلابی مقامات کے درمیان براہِ راست ہائی اسپیڈ ریل سروس کا پیر کے روز سے آغاز ہوا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق اس روٹ پر دونوں شہروں کے درمیان روزانہ دو طرفہ دو ہائی اسپیڈ ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
زون یی نے 25 جنوری 2018 کو چھونگ چھنگ تا گوئی یانگ ریل کے افتتاح کے ساتھ ہائی اسپیڈ ریل کے دور میں قدم رکھا۔
بعد ازاں گزشتہ برس 26 دسمبر کو شی آن اور یان آن کے درمیان 299 کلومیٹر طویل نئی ہائی اسپیڈ لائن نے کام شروع کیا۔
گوئی یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چین کے دو تاریخی انقلابی شہر زون یی اور یان آن کو نئی ہائی اسپیڈ ریل نے جوڑ دیا
زون یی اور یان آن کے درمیان براہِ راست تیز رفتار ٹرین سروس شروع
نئے روٹ سے سفر کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے آدھا ہو گیا
اب دونوں شہروں کے درمیان سفر صرف آٹھ گھنٹے میں مکمل ہوگا
ریل رابطے سے افراد اور سامان کی آمد و رفت میں اضافہ متوقع
صنعتی ترقی اور دیہی بحالی میں تعاون کے نئےمواقع پیدا ہوں گے
اس روٹ پر روزانہ دو طرفہ دو ہائی اسپیڈ ٹرینیں چلیں گی
زون یی نے سال 2018 میں ہائی اسپیڈ ریل کے دور میں قدم رکھا
گزشتہ برس شی آن سے یان آن نئی ہائی اسپیڈ لائن نے کام شروع کیا تھا
ہائی اسپیڈ ریل نے تاریخی مقامات کے درمیان فاصلہ نمایاں کم کر دیا




