جاپان میں موجود آخری دو دیوہیکل پانڈا بدھ کی صبح ٹوکیو کے ایک چڑیا گھر سے چین واپس روانہ ہو گئے جس کے ساتھ ہی پانچ دہائیوں تک جاپان میں پانڈا کی موجودگی کا دور اپنے اختتام کو پہنچا۔
دونوں پانڈا شیاؤ شیاؤ اور لی لی صبح ایک بجے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو پہنچے جس کے بعد انہیں دیوہیکل پانڈا کے تحفظ و تحقیق کے چینی مرکز یاآن بیس منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
شیاؤ شیاؤ اور لی لی کی پیدائش سال 2021 میں ہوئی۔ ان کی ماں شن شن اور نر پانڈا ری ری کو ستمبر 2024 میں چین واپس بھیجا گیا تھا جبکہ ان کی بڑی بہن اور عالمی شہرت یافتہ دیوہیکل پانڈا شیانگ شیانگ فروری 2023 میں چین واپس پہنچی تھی۔
چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




