جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینسنکیانگ، برف پر ڈریگن بوٹ ریس تفریح اور ٹیم ورک کا منفرد...

سنکیانگ، برف پر ڈریگن بوٹ ریس تفریح اور ٹیم ورک کا منفرد امتزاج بن گئی

چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر بیتون میں منجمد دریا پر ڈریگن بوٹ ریس منفرد انداز میں منعقد ہوئی۔ اس روایتی کھیل کو سردیوں کے ماحول کے مطابق ڈھالا گیا تھا۔

برف پر چلنے والی ڈریگن بوٹس روایتی ڈریگن کے سر اور دم کے ڈیزائن سے مزین تھیں۔ ان میں ڈھول اور سکان لگے تھے جبکہ نیچے برف پر پھسلنے کے لئے خصوصی بلیڈ نصب کئے گئے تھے۔

ہفتے کے روز ہونے والی اس ریس میں مجموعی طور پر 20 ٹیموں اور 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ بیتون شہر اس منفرد مقابلے کی مسلسل تین برسوں سے میزبانی کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): شے وان جون، سیاح، صوبہ ہوبے

"میں نے پہلے صرف پانی میں ڈریگن بوٹ ریس دیکھی تھی۔ اس کھیل کو برف پر پہلی بار دیکھنا واقعی بہت متاثر کن تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جیا چھن، ڈریگن بوٹ کھلاڑی

"برف پر ڈریگن بوٹ ریس مکمل طور پر ٹیم ورک اور ہم آہنگی کا کھیل ہے۔ آج ہماری رفتار پورے مقابلے میں مسلسل متوازن رہی۔ سب ایک ساتھ تال میل کے ساتھ کشتی کھینچتے رہے۔ آخر تک بھرپور کوشش کرنا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔”

ارمچی، چین سے شنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندو رں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!