جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانسپر ٹیکس پر آئینی عدالت کا فیصلہ، ایف بی آر کی 237...

سپر ٹیکس پر آئینی عدالت کا فیصلہ، ایف بی آر کی 237 ارب وصولی کی تیاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سپر ٹیکس پر وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے بعد 237 ارب کی وصولی کی تیاری کرلی۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق صرف تیل و گیس دریافت کرنیوالی کمپنیوں سے تقریباً 90ارب روپے وصول ہونے ہیں کیونکہ تیل وگیس دریافت کرنیوالی کمپنیاں پہلے ہی 44سے 55فیصد ٹیکس ادا کررہی ہیں۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ قانون کے مطابق ان کمپنیوں سے اس سے زیادہ ٹیکس وصول نہیں کیا جاسکتا لہٰذا ایف بی آر نے237ارب روپے سپرٹیکس کی مد میں وصول کرنے کیلئے تیاری کرلی ہے۔

بڑی کمپنیوں سے اگلے 3 دن میں 100 ارب جمع کرنے کے لیے رابطے کرلیے گئے ہیں جب کہ سپرٹیکس کے معاملے پر آئینی عدالت کے فیصلے سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!