جمعرات, جنوری 29, 2026
پاکستانپنجاب، صوبائی وزیر کی سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر و فوری عملدرآمد...

پنجاب، صوبائی وزیر کی سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر و فوری عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اقلیت دوست پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے جس کے تحت صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ میرج ایکٹ پر مؤثر اور فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔

وزیر اقلیتی امور کی زیر صدارت سکھ میرج ایکٹ اور گرمکھی سکول سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سکھ میرج ایکٹ کے تحت شادی کے رجسٹر ایک ہفتے کے اندر جاری کرنے کی ہدایت دی گئی، اجلاس میں تمام قانونی اور انتظامی مراحل ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور فلاح کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا، اس موقع پر ہندو میرج رجسٹر کے اجرا کے عمل کو بھی تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ لاہور میں سکھ خاندانوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے جہاں اس وقت 100سے زائد سکھ خاندان رہائش پذیر ہیں، اسی لیے لاہور میں گرمکھی سکول کی اشد ضرورت ہے، لاہور میں قائم کیا جانیوالا گرمکھی سکول ایک کمیونٹی سینٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیگا۔

انکا کہنا تھا کہ جس طرح ننکانہ صاحب کا گرمکھی سکول بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کر چکا ہے، اسی طرح لاہور کا گرمکھی سکول بھی عالمی سطح پر شناخت حاصل کریگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!