جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینسنکیانگ میں 2025 کے دوران 32 کروڑ 30 لاکھ سیاحوں کی آمد...

سنکیانگ میں 2025 کے دوران 32 کروڑ 30 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ

ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں 2025 کے دوران 32 کروڑ 30 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جس سے 370 ارب یوآن (تقریباً 53.04 ارب امریکی ڈالر) کی سیاحتی آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 8 فیصد اور 8.4 فیصد اضافہ ہے۔

علاقائی مقننہ کے جاری اجلاس کے دوران پیش کی گئی علاقائی حکومت کی کارکردگی رپورٹ میں 2026 کے لئے منصوبوں کی وضاحت کی گئی ہے جس میں موسم سرما کے کھیلوں، خصوصی سیاحتی دوروں اور سرحدی سیاحت جیسے اہم شعبوں کی ترقی پر زور دیا گیا ہے۔ ملک کے اعلیٰ ترین درجہ بندی والے قومی 5-اے سطح کے سیاحتی مقامات سمیت دیگر پرکشش مقامات کی تعمیر و ترقی کے لئے کوششوں میں تیزی لائی جائے گی۔

رپورٹ میں ثقافتی اور سیاحتی صنعتوں کو فروغ دینے، خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور مارکیٹ ضابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے انضمام کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ سیاحت روزگار کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ رہے گی اور خطے میں تمام برادریوں کے درمیان باہمی روابط اور تبادلوں کو مزید فروغ دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!