فرانسیسی صدر امانوئل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس مملکت ڈنمارک کیساتھ متحد ہو کر کھڑا رہے گا، گرین لینڈ اور ڈنمارک کے صدور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہا کہ فرانس مملکت ڈنمارک کیساتھ وابستگی برقرار رکھے گا، گرین لینڈ برائے فروخت نہیں، نہ اسے زبردستی لیا جا سکتا ہے۔
فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ کے عوام اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کریں گے ہم کل بھی آپ کیساتھ تھے، آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈنمارک اور گرین لینڈ کے صدور نے علاقہ فروخت کرنے کی تجویز مسترد کر دی، ڈنمارک نے گرین لینڈ پر اپنی خودمختاری کی دوبارہ تصدیق بھی کی۔




