جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینوزیر تجارت سے ترک سفیر کی ملاقات، چاول کی تجارت بڑھانے پر...

وزیر تجارت سے ترک سفیر کی ملاقات، چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکیہ نے چاول کی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بدھ کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ترک سفیر نے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ترکیہ کو عالمی قیمتوں کے مطابق چاول فراہم کرنے کی پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان میں چاول کی بہترین فصل ہوئی ہے اور وافر برآمدی سرپلس دستیاب ہے۔

ترک سفیر کو باسمتی اور نان باسمتی چاول مسابقتی نرخ پر سپلائی کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے آزاد تجارتی معاہدے کے تحت کوٹہ 18 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے پر زور دیا گیا، وزارت تجارت کے مطابق مذاکرات میں باسمتی چاول پر صفر یا کم ٹیرف پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاک ترکیہ دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف ہے، اس حوالے سے کاروباری وفود اور بی ٹو بی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ آئندہ ہفتوں میں تکنیکی وفود کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!