بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام پر شدید تنقید کی ہے کہ وہ مین لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایپس کے بارے میں انفارمیشن سکیورٹی کے نام نہاد خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان ژانگ ہان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی پی کے ان اقدامات نے تائیوان کے عوام، بالخصوص نوجوانوں کو معلومات تک رسائی کے حق اور سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی آزادی سے محروم کر دیا ہے۔
ژانگ نے کہا کہ ایسے اقدامات ڈی پی پی حکام کے خوف اور عدم تحفظ کو ظاہر کرتے ہیں اور انہیں اپنی گمراہ کن پالیسیوں کے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔




