جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ تریندریائےسونگہوا کے کنارے رائم آئس کے حسین مناظر سیاحوں کو متوجہ کر...

دریائےسونگہوا کے کنارے رائم آئس کے حسین مناظر سیاحوں کو متوجہ کر رہے ہیں

چین کے شمال مشرقی صوبےجی لِن کا شہر جی لِن اپنے دلکش برف پوش قدرتی مناظر کے لئے مشہور ہے۔

حال ہی میں یہ قدری منظر دریائے سونگہوا کے کنارے دوبارہ نمودار ہوا جس نے سیاحوں کی بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): سوئی آنشیو، سیاح

"رات کو دھند نمودار ہوتی ہے اور صبح تک برف کی جمی ہوئی تہہ (رائم آئس) بن جاتی ہے۔ دوپہر تک یہ ایسے گرتی ہے جیسے پھول کی پتیاں۔ یہی طریقہ ہے جس سے رائم آئس بنتی اور غائب ہوتی ہے۔یہ میری یہاں دوسری بار آمد ہے اور اس بار میں نے آخرکار اسے دیکھ ہی لیا۔ میں بہت خوش ہوں!”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژاؤ چھین یان، سیاح

"میں ژے جیانگ سے آئی ہوں اور آج پہلی بار دریا کے کنارے رائم آئس دیکھ رہی ہوں۔ ہم صبح سویرے صرف یہی دیکھنے کے لئے یہاں آئے۔ یہ واقعی دیکھنے کے قابل تجربہ تھا!”

جی لِن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!