جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینچین میں 2025 کے دوران سائنسی و تکنیکی اور صنعتی اختراع کے...

چین میں 2025 کے دوران سائنسی و تکنیکی اور صنعتی اختراع کے انضمام میں تیزی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کے دوران سائنسی و تکنیکی اختراع اور صنعتی ترقی کے درمیان انضمام کی رفتار تیز رہی۔ اس دوران ابھرتی ہوئی سٹریٹجک صنعتوں نے مستحکم توسیع دکھائی جبکہ روایتی شعبوں نے تبدیلی اور بہتری کے عمل کو تیز کیا۔

ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے مطابق 2025 کے دوران چین کی ہائی ٹیک صنعتوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت 13.9 فیصد بڑھی۔ ہائی ٹیک پیداوار اور ہائی ٹیک خدمات کی فروخت بالترتیب 10.1 فیصد اور 16.6 فیصد بڑھی۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اہم شعبوں میں نمایاں پیشرفت جاری رہی۔ لیتھیئم آئن بیٹری کی پیداوار، خدمات کے روبوٹ کی پیداوار، صنعتی روبوٹ کی پیداوار اور بائیو فارماسیوٹیکل پیداوار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی بالترتیب 25.1 فیصد، 60.7 فیصد، 17.4 فیصد اور 7.7 فیصد بڑھی۔

سائنسی تحقیق اور تکنیکی خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.4 فیصد بڑھی جبکہ تخلیقی ملکیتی حقوق پر مبنی صنعتوں میں فروخت 10.7 فیصد بڑھی جو سائنسی و تکنیکی کامیابیوں کے زیادہ موثر استعمال کی عکاسی کرتی ہے۔

ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور حقیقی معیشت کے درمیان تعلق مزید مضبوط ہوتا رہا۔ اہم ڈیجیٹل معاشی صنعتوں کی آمدنی گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.4 فیصد بڑھی جس میں ڈیجیٹل مصنوعات کی پیداوار اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے اطلاقی خدمات بالترتیب 9.4 فیصد اور 13.8 فیصد بڑھی۔

 روایتی صنعتوں نے اپنی تبدیلی اور بہتری کو تیز کیا اور خودکار نظام کو اہم توجہ دی۔ پیٹرو کیمیکل، سٹیل اور آئرن بنانے والے شعبوں کی خودکار آلات کی خریداری بالترتیب 17.3 فیصد، 11.7 فیصد اور 12.7 فیصد بڑھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!