جمعرات, جنوری 29, 2026
تازہ ترینچین کی خصوصی دلچسپی بخارسٹ میں سرمائی سیاحت کے فروغ کا باعث...

چین کی خصوصی دلچسپی بخارسٹ میں سرمائی سیاحت کے فروغ کا باعث بن رہی ہے

جمعہ کی شام رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں واقع چین کے ثقافتی مرکز میں سرمائی سیاحت کے فروغ کے لئے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران چین کے ثقافتی مرکز کے ڈائریکٹر شو نِنگ بو نے سال 2025 کی چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ اور بیرونِ ملک ٹور آپریٹرز کے لئے منعقد کئے جانے والے مطالعاتی دوروں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے چین میں داخلے کے طریقۂ کار کو مزید سہل بنانے کی جاری کوششوں اور موسمِ سرما کی متنوع سیاحتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا۔

شو نِنگ بو نے کہا کہ چین کا وسیع رقبہ اور متنوع موسمی حالات سرمائی سیاحت کو ایک منفرد کشش بخشتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں شمال اور جنوب کے مختلف تجربات کا امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے۔

تقریب میں شریک رومانیہ کی متعدد ٹریول ایجنسیوں کے نمائندوں نے ہینان میں منعقدہ چائنہ انٹرنیشنل ٹریول مارٹ 2025 میں شرکت کے اپنے تجربات شیئر کئے۔ انہوں نے یوننان اور ہینان سمیت مختلف سیاحتی مقامات کے سفری راستوں اور سیاحتی مصنوعات کا بھی تعارف پیش کیا۔

تقریب کے دوران مہمانوں نے چین کی سرمائی سیاحت سے متعلق تشہیری ویڈیوز اور ’’ہیلو چائنہ‘‘ سیاحتی ایپ دیکھی جبکہ روایتی چینی سرمائی اسنیکس سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈوئینیتا دومیتراس، نمائندہ، کے ایم ڈی ٹریول

"میں اسے بہت پسند کرتی ہوں۔ یہاں سیاحت کے شعبے میں کام کرنے والے لوگ نہایت پُرجوش ہیں۔ میں یہ بتانا تو بھول ہی گئی کہ وہ نہایت امانت دار، حساس اور پرجوش ہیں۔ وہ توانائی سے بھرپور ہیں۔وہ آپ کی ہرممکن مدد اور زیادہ سے زیادہ مہمان نوازی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی ): واسیلے سرگئی بابینیٹی، شریک تقریب

"خیر میں یہ کہوں گا کہ یوننان اور ہینان دونوں بہت دلچسپ ہیں اور ہر لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ مثال کے طور پر ہینان ایک گرم آب و ہوا والا جنت نما مقام ہے۔ میری اور میری بیوی کی یہ خواہش ہے کہ ایک یا دو سال کے اندر ہم چین میں کم از کم ایک مہینہ ضرور گزاریں۔”

بخارسٹ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

بخارسٹ کے چینی ثقافتی مرکز میں سرمائی سیاحت کے فروغ کی خصوصی تقریب ہوئی

مرکز کے ڈائریکٹر شو نِنگ بو نے مطالعاتی دوروں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا

رومانیہ کی ٹریول ایجنسیوں نے چائنہ ٹریول مارٹ 2025 کے تجربات شیئر کئے

شو نِنگ بو کے مطابق چین میں سرمائی سیاحت ایک منفرد کشش رکھتی ہے

مہمانوں کو ’’ہیلو چائنہ‘‘ سیاحتی ایپ اور مختلف تشہیری ویڈیوز دکھائی گئیں

یوننان اور ہینان دونوں ہر لحاظ سے خوبصورت اور دلچسپ جگہیں ہیں

دونوں صوبوں کی ثقافت، ماحول اور سیاحتی خصوصیات مختلف ہیں

ہینان ایک گرم آب و ہوا والا خوبصورت اور جنت نما مقام ہے

تقریب میں شریک ایک جوڑے نے چین کی سیاحت کا ارادہ ظاہر کیا

واسیلے سرگئی اس دورے کو کم از کم ایک مہینہ طویل رکھنے کا منصوبہ رکھتے ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!