جمعرات, جنوری 29, 2026
انٹرنیشنلانگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے تباہی مچا سکتا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات

انگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے تباہی مچا سکتا ہے، برطانوی محکمہ موسمیات

برطانوی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ انگرڈ نامی طوفان اگلے ہفتے موسلادھار بارشوں اور تیز آندھی کیساتھ تباہی مچا سکتا ہے۔

پیشگوئی میں وارننگ دی گئی ہے کہ 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں، ریل لائن بند اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی طوفان کی وجہ سے سخت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

باور کیا جا رہا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک جنوب مغربی انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئرلینڈ کے بعض مقامات پر شدید بارشیں ہونگی جس کیلئے وارننگ بھی دی گئی ہے۔

سمرسیٹ، ڈیون اور کارن وال اور سائوتھ ویلز کے زیادہ تر حصے پر محیط علاقوں شمالی آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کیلئے بھی مختلف الرٹس اور وارننگ جاری کی گئیں، زیادہ تر جنوب مغرب میں تقریباً 20سے 40ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بعض مقامات پر پچاس ملی میٹر تک شدید بارشوں کی بھی توقع ہے۔

میٹ آفس کی طرف سے سیلابی صورتحال میں مختاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!