امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران سے مذاکرات اور ڈیل کیلئے تیار ہے مگر اس کیلئے کچھ شرائط عائد کرنا بھی چاہتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران سے نئی ڈیل کیلئے چار شرائط عائد کرنا چاہتی ہے، ان شرائط میں افزودہ یورینیم کی ایران سے مکمل منتقلی، مقامی سطح پر یورینیم کی افزودگی روکنا، طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کی حد بندی اور علاقائی پراکسیز سے تعاون بند کرنا شامل ہے۔
میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کا نیول بلاکیڈ کرنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ایران تیل برآمد نہ کرسکے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شرائط زیادہ تر اسرائیل کے تحفظ کیلئے ہیں۔




