اتوار, جنوری 25, 2026
تازہ ترینچین نے نابالغ بچوں کے لئے نقصان دہ آن لائن مواد کی...

چین نے نابالغ بچوں کے لئے نقصان دہ آن لائن مواد کی درجہ بندی کے نئے قواعد جاری کردیئے

بیجنگ (شِنہوا) چین نے نابالغ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہونے والی آن لائن معلومات کی درجہ بندی کے نئے قواعد جاری کر دیئے ہیں۔ یہ اقدام نوجوانوں کے آن لائن تحفظ کو مستحکم کرنے کی وسیع تر کوششوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے۔

چین کی سائبر سپیس انتظامیہ (سی اے سی) کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ قواعد سی اے سی سمیت 8 حکومتی اداروں نے مشترکہ طور پر جاری کئے ہیں۔ ان میں آن لائن مواد کی 4 اقسام کی وضاحت کی گئی ہے جو نابالغوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کی واضح صورتوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔

سی اے سی نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ نابالغوں کے لئے تعلیم، معمولات زندگی اور تفریح کا اہم ذریعہ بن گیا ہے اور عمر کے اس حصے سے تعلق رکھنے والوں میں انٹرنیٹ کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ریگولیٹر نے نشاندہی کی کہ آن لائن معلومات نابالغوں کی جسمانی اور ذہنی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی اقدار کی تشکیل پر بھی نمایاں اثر ڈال سکتی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ عوام میں آن لائن تحفظ کو مزید مضبوط بنانے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قواعد کے مطابق آن لائن مواد اور آن لائن مصنوعات و خدمات فراہم کرنے والے اداروں کو ان معلومات کے متعلق لازمی حفاظتی اور پابندی کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

آن لائن پلیٹ فارمز کو اس نوعیت کے مواد کو نمایاں اور توجہ کھینچنے والی جگہوں پر دکھانے سے منع کیا گیا ہے، جن میں ہوم پیج کی سرخیاں، پاپ اَپ ونڈوز، ٹرینڈنگ سرچز، درجہ بندیاں، سفارشات پر مبنی فیڈز اور منتخب حصے شامل ہیں۔

یہ اقدامات یکم مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!