اتوار, جنوری 25, 2026
تازہ ترینعالمی ٹائر ساز کمپنی مشلین نے شنگھائی میں اپنی پہلی عالمی "فیوچر...

عالمی ٹائر ساز کمپنی مشلین نے شنگھائی میں اپنی پہلی عالمی "فیوچر فیکٹری” کا افتتاح کر دیا

شنگھائی (شِنہوا) مشلین گروپ نے شنگھائی میں اپنی پہلی عالمی "فیوچر فیکٹری” کا افتتاح کردیا جس پر مجموعی طور پر 3 ارب یوآن (تقریباً 42 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ یہ نئی فیکٹری جدید اور لچکدار پیداواری نظام سے لیس ہے، جسے چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کی منڈی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

عالمی ٹائر ساز کمپنی مشلین نے 1980 کی دہائی میں پہلی بار چینی مارکیٹ میں قدم رکھا تھا اور اس کے بعد سے چین کی آٹو موبائل صنعت کی تیز رفتار ترقی اور نئی توانائی سے چلنے والی این ای وی کی ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیش رفت کا مشاہدہ کرتی آ رہی ہے۔ آج مشلین چین کی اعلیٰ معیار کی این ای وی ٹائر مارکیٹ میں 30 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہے اور متعدد مقامی آٹو موبائل کمپنیوں کو ٹائر فراہم کر رہی ہے۔

مشلین کی جدید ترین مشینری سے لیس یہ "فیوچر فیکٹری” ہر 36 سیکنڈ میں ایک ٹائر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کم از کم 100 ٹائروں کے آرڈر بھی پوری کر سکتی ہے۔ فیکٹری کی تقریباً 70 فیصد پیداوار نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے لئے مخصوص ہوگی جبکہ آرڈر سے ترسیل تک کا دورانیہ 10 دن سے کم ہو کر 5 دن رہ گیا ہے۔ اس توسیعی منصوبے کے تحت فیکٹری کی سالانہ پیداواری صلاحیت میں 10 لاکھ ٹائروں کا اضافہ ہوگا، جس کے بعد مجموعی پیداوار 85 لاکھ سے بڑھ کر 95 لاکھ ٹائر سالانہ ہو جائے گی۔

یہ فیکٹری جدید ترین پیداواری صلاحیتوں کو پائیدار ترقی کے بنیادی عزم کے ساتھ یکجا کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں پیداواری نظام کو بہتر بنانے کے لئے مصنوعی ذہانت استعمال کی جاتی ہے اور یہ مکمل طور پر قابل تجدید توانائی پر کام کرتی ہے، جبکہ پورے پیداواری نظام میں ماحول دوست طریقہ کار اختیار کئے گئے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشلین گریٹر چائنہ و منگولیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر میتھیو یہ نے کہا کہ یہ فیوچر فیکٹری چین کے لئے مشلین کے طویل المدتی عزم میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو اعلیٰ معیار کی ترقی اور ماحول دوست منتقلی کو فروغ دے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!