شکر گڑھ: پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز کیخلاف الیکشن کے دن پولیس کو دھمکیاں دینے اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی بارے دائر درخواست پر سماعت کی۔
دانیال عزیز عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے بعد ان پر فرد جرم عائد کردی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے شفاف ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔
