اتوار, جنوری 25, 2026
پاکستانگل پلازہ میں ریسکیو آپریشن جاری، تیسری منزل سے مزید انسانی باقیات...

گل پلازہ میں ریسکیو آپریشن جاری، تیسری منزل سے مزید انسانی باقیات برآمد

گل پلازہ میں حادثے کے نویں روز بھی ریسکیو آپریشن جاری رہی، ریسکیو 1122 اور اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ عمارت کے ملبے میں موجود انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے تیسرے فلور سے مزید انسانی باقیات برآمد کی گئی ہیں جو ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے سول سپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

حکام کے مطابق اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات ہسپتال لائی جاچکی ہیں۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیہ طارق نے کہا تھا کہ 22 جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے جن میں 6 لاشیں قابل شناخت تھیں جبکہ 15 لاشوں کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے ممکن ہوئی اور ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تلاش جاری ہے اور مزید لاشیں ملنے کے امکانات بھی موجود ہیں، ریسکیو ٹیمیں اب بھی عمارت کے ملبے کو ہٹانے اور لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!