کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد درجہ حرارت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔




