اتوار, جنوری 25, 2026
انٹرنیشنلبرازیل کا چینی شہریوں کو قلیل مدتی ویزوں سے استثنیٰ دینے...

برازیل کا چینی شہریوں کو قلیل مدتی ویزوں سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ

ریو ڈی جنیرو (شِنہوا) برازیل کے صدر لوئس اناسیو لولا ڈی سلوا نے اعلان کیا ہے کہ برازیل چینی شہریوں کو قلیل مدتی ویزوں کی بعض اقسام سے استثنیٰ دے گا۔ یہ اقدام برازیلی شہریوں کے لئے چین کی ویزا فری پالیسی کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔

برازیل کے صدارتی دفتر کے سرکاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ برازیل اور چین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے جس کا مقصد عوامی روابط کو مزید آسان بنانا اور دوطرفہ تعامل کو فروغ دینا ہے۔

برازیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ ویزا فری پالیسی کے نفاذ کی مخصوص تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!