مکاؤ (شِنہوا) چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں2025 کے دوران سیاحوں کی آمد گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد بڑھ گئی۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) کی شماریات اور مردم شماری سروس (ڈی ایس ای سی) کے مطابق سال کے دوران مجموعی طور پر 4 کروڑ 69 ہزار 360سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی اور ایک دن کے لئے آنے والے اور رات گزارنے والے سیاحوں کی تعداد بالترتیب 24.6 فیصد اور 3.1 فیصد بڑھ گئی۔
سیاحوں کے ماخذ کے حوالے سے ڈی ایس ای سی نے کہا کہ چینی مین لینڈ سے آنے والے سیاح گزشتہ سال کی نسبت 18.5 فیصد بڑھ گئے، جبکہ ہانگ کانگ ایس اے آر اور چین کے تائیوان خطے سے آنے والے سیاح بالترتیب 1.7 فیصد اور 19.4 فیصد بڑھ گئے۔ بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 27 لاکھ 55 ہزار 474 تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 13.7 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔




