ڈولفن پولیس لاہور نے پبلک ٹرانسپورٹ میں معذوری کا بہانہ بناکر شہریوں کو لوٹنے والی جیب تراش خاتون گرفتار کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزمہ کو شہری کی اطلاع پر فردوس مارکیٹ سے حراست میں لیا گیا، حکام کے مطابق ملزمہ نے سوار ہونے سے قبل معذور ہونے کا ڈرامہ رچایا اور مدد کرنیوالے بزرگ شہری کی جیب کاٹ لی۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ نے شہری محمود کی جیب سے 70ہزار کیش نکالا تھا جو برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمہ شازیہ کو مزید قانونی کارروائی کیلئے چوکی فردوس مارکیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایس پی ڈولفن اختر نواز نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے 24 گھنٹے شاہرائوں پر موجود ہے، عوام کو لوٹنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔




