ہفتہ, جنوری 24, 2026
انٹرنیشنلایران پر حملے سے خطہ عدم استحکام کا شکار، فریقین سفارتکاری کو...

ایران پر حملے سے خطہ عدم استحکام کا شکار، فریقین سفارتکاری کو ترجیح دیں، ترکیہ

ترک وزیر خارجہ حاقان فدان نے کہا ہے کہ ایران پر حملے سے خطہ عدم استحکام کی طرف جاسکتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں، فریقین تحمل اور سفارتکاری کے راستے کو ترجیح دیں۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں حاقان فدان نے کہا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ اسرائیل ایران پر حملے کا موقع تلاش کر رہا ہے تاہم امید ہے اسرائیل کوئی اور راستہ اختیار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ تہران کے دوران ایرانی قیادت کو بطور دوست اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھا، دوست کڑوا سچ بھی کہہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے خطہ عدم استحکام کی جانب جاسکتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں، تمام فریقین کو تحمل اور سفارتکاری کے راستے کو ترجیح دینی چاہئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!